17 اپریل 2010 - 19:30

صہیونیوں سے نفرت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بعض صہیونی رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ سنہ 2009 میں صہیونیوں اور اسرائیل سے عالمی نفرت میں عالمی سطح پر زبردست اضافہ ہوا ہے۔"سامی رجحان کی مخالفت = Anti Semitism" کے تحت سالانہ رپورٹ ـ جو ہر سال صہیونی خبر ایجنسیوں کے توسط سے شائع ہوتی ہے ـ کے مطابق صہیونیوں اور اسرائیل سے نفرت غزہ پٹی کے عوام کے خلاف ناجوانمردانہ اسرائیلی جنگ کے بعد خاص طور پر قابل ذکر ہے؛ مثال کے طور پر اس جنگ کے دوران یورپ میں اسرائیل کے خلاف نفرت بہت زیادہ محسوس اور زبردست تھی۔اس رپورٹ کے مطابق یورپ کے بیالیس فیصد عوام کی رائے ہے کہ یہودی اپنے ماضی کی تاریخ سے ناجائزفائدہ اٹھا کر اپنے ماضی کو ـ نازیوں کی مانند ـ انسانوں کے قتل عام کے اوزار کے طور استعمال کرتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق 2009 کے دوران صہیونیوں کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں فرانس پہلے نمبر پر رہا اور فرانس میں صہیونیوں کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات ریکارڈ ہوئے۔اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملہ اور فلسطینی شہداء کی لاشوں کے اعضاء وجوارح کی چوری صہیونیت سے عالمی نفرت کے اضافے میں سب سے زیادہ مؤثر رہی ہے۔